کھیل
02 اپریل ، 2014

قوم کی خاطر کوئی بھی عہدہ قبول کرنے کو تیار ہوں، شاہد آفریدی

قوم کی خاطر کوئی بھی عہدہ قبول کرنے کو تیار ہوں، شاہد آفریدی

کراچی…پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قوم کی خاطر کوئی بھی عہدہ قبول کرنے کو تیار ہوں،لڑکے یہی ٹھیک ہیں، صرف انہیں لڑانے کا طریقہ آنا چاہیے، پہلے چھ اوور کی منفی اپروچ کی وجہ سے میچ ہارے۔ بنگلادیش میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پرٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد وطن آمد کے موقع پر کراچی اےئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ویسا ہی کھیلا، ہمارے بیٹسمینوں کی منفی سوچ کے باعث صحیح نہیں کھیل سکے، مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جیسا شروع میں کھیلا ویسے ہی آخری میچ بھی کھیلنا چاہیے تھا، ٹیم نے 15سے 16اوور تک اچھی بولنگ کی، شروع کی بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ ہاتھ سے نکل گیا، پاکستان ٹیم کے لیے ہر چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہوں، جس طرح بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ویسا ہی ویسٹ انڈیز کی خلاف بھی کھیلنا چاہیے تھا، اس وقت پاکستان کے پاس ٹاپ پلیئر ہیں، ان ہی کو کھلانا ہوگا، پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھا کھیل سکتی ہے، ویسٹ انڈیز نے اتنے رنز نہیں بنائے تھے کہ ہم اسے نہ بناسکتے ہوں۔

مزید خبریں :