02 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومبر 2007ء کو ایمرجنسی لگاتے وقت جن لوگوں نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا اور ان کے حکم نامے پر انگوٹھے لگائے وہ بھی قومی مجرم ہیں، ان کا بھی احتساب ہو گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ”کپیٹل ٹاک“ میں پروگرام کے میزبان حامد میر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نومبر 2007ء کو ایمرجنسی لگاتے وقت جن لوگوں نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا اور ان کے حکم نامے پر انگوٹھے لگائے وہ بھی قومی مجرم ہیں۔