02 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزارت داخلہ کے حکام نے ای سی ایل سے پرویز مشرف کا نام نہ نکالنے کا خط ان کے وکیل انور منصور کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کرنل (ر)الیاس سے وزارت داخلہ کے ایس او شاداب مرزا نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس او وزارتِ داخلہ نے ای سی ایل سے متعلق حکومت کا خط پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کو پہنچا دیا ہے۔ دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف سے اے ایف آئی سی میں ان کے وکیل انور منصور نے ملاقات کی ہے جس میں ای سی ایل کے معاملے پر حکومتی جواب کے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے۔