پاکستان
02 اپریل ، 2014

مشرف کی باہر جانے کی درخواست مسترد کرنا افسوس ناک ہے،الطاف حسین

مشرف کی باہر جانے کی درخواست مسترد کرنا افسوس ناک ہے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مشرف کی ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد کرنا افسوس ناک ہے، پرویزمشرف والدہ کی عیادت کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک بیمار بزرگ ماں کے دیدار اور عیادت کا معاملہ ہے، حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

مزید خبریں :