06 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں طلبہ تنظیم کے رہنما سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے اسکاوٴٹ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدے دار سعید حسین کو زخمی کردیا۔ انہیں نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے مومن آبادمیں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر گلبہار سے ایک خاتون کی پھندہ لگی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔