06 اپریل ، 2012
کراچی…ملیر ہالٹ خود کش حملے کا مقدمہ کراچی پولیس کے انسپکٹر اعظم محسود ،اس کے بھائی اور ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔انسپکٹر اعظم محسود کئی تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا ابھی بھی کراچی پولیس میں تعینات ہے۔ ماڈل کالونی میں درج ایف آئی آر میں ایس ایس پی راوٴ انوار مدعی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ایس پی راوٴ انوار پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ ماڈل کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کا نمبر 84/2012 ہے جس میں ایکسپلوزو ایکٹ کی 302، 324، 427، 3/4 اوراے ٹی آرکی 7 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ جمعرات کی صبح ایس پی ملیر کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں چار افراد جابحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ راوٴ انوار اس میں محفوظ رہے تھے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکے میں 5کلو سے زائد دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے لال بادشاہ کی نماز لانڈھی، عدیل کی نماز جنازہ ملیر اور عطاء محمد کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئیں ۔