03 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کی رہائی وزیراعظم کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے بتایا کہ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے قیدی رہا کیے گئے ،رہا کیے گئے قیدیوں میں کوئی طالبان کمانڈر یا عسکریت پسند نہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید 100 قیدی رہا کیے جائیں گے۔