پاکستان
03 اپریل ، 2014

وزیراعظم نے کسی طالبان قیدی کی رہائی کا حکم نہیں دیا،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم نے کسی طالبان قیدی کی رہائی کا حکم نہیں دیا،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد…وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کسی طالبان قیدی کی رہائی کا حکم نہیں دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کسی طالبان قیدی کو رہا نہیں کیا گیا،فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ نے چند معمولی جرائم پیشہ افراد کو رہا کیا ہے۔ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کوبے بنیاد قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے 16 طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کے مطابق محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے قیدی رہا کیے گئے ،رہا کیے گئے قیدیوں میں کوئی طالبان کمانڈر یا عسکریت پسند نہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید 100 قیدی رہا کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :