03 اپریل ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے، پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کے جانے یا نہ جانے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کی پالیسیاں پیپلز پارٹی میں جاری تھیں اور اب بھی جاری ہیں، مشرف پالیسیاں جاری رہیں تو ہم مغربی ایجنڈے کے تابع وزارتیں نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر امیدیں وابستہ نہیں کر رہے، کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔