03 اپریل ، 2014
کراچی…سیکریٹری میٹرک بورڈ حور مظہرنے کہا ہے کہ جو طلبہ اور طالبات اس سال امتحانی فارم جمع کرانے سے رہ گئے ہیں انہیں ضمنی امتحانات میں موقع دیا جائے گا۔ سیکریٹری میٹرک بورڈ حور مظہر نے کہا ہے کہ طلبہ کو ضمنی امتحانات میں بیٹھنے کا موقع والدین اور امیدواروں کی پریشانی کو دیکھ کر کیا۔ انچارج انرولمنٹ سیکشن میٹرک بورڈ سید اطہر علی کا کہنا ہے کہ ضمنی امتحانات میں صرف ان امیدواروں کو بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا جن کا انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم پہلے سے جمع ہیں، ضمنی امتحانات میں امیدوار صرف امتحانی فارم جمع کرانے کے مجاز ہوں گے۔