04 اپریل ، 2014
شمالی وزیرستان…کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے ایک بیان میں کہا کہ 10 اپریل تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہیں،10 اپریل کے بعد طالبان شوری ٰدوبارہ فیصلہ کرے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہتحریک طالبان نے مذاکرات میں امن کی خاطرذمے داری اورسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،طالبان کی جانب سے ابتدائی طورپرآسان شرائط اور آسان طریقے سامنے رکھے گئے، حکومت کی طرف سے اچھے نتائج اور بہترپیشرفت کی خوشخبری نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خاموشی کا مظاہرہ کیے جانے پرلوگ الجھن کا شکار ہیں، طالبان کو حکومت اورفورسز کیخلاف کارروائیاں معطل رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود حکومت کے جواب کے منتظر ہیں۔