04 اپریل ، 2014
میرپور…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اب اتوار 6اپریل کو فائنل میں بھارت کا ٹکراؤ سری لنکا سے ہوگا۔بھارت نیپروٹیز کی جانب سے دیا گیا 173کاہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 19.1اوورز میں 176رنز بناکر حاصل کرلیا۔اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف بناء کسی مشکل کے عبور کرلیا۔ٹیم کی جیت میں ایک بار پھر مرکزی کردار ویرات کولہی نے ادا کیا اور 72نا ٹ آؤٹ کی شاندار باری تراشی۔وہ اپنی ٹیم کی اننگ کے آخر تک کریز پر موجود رہے۔انکے علاوہ اجنکیا رائنے 32،روہت شرما 24اور سریش رائنا 21قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس نے دو جبکہ وین پارنیل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کولہی کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔