پاکستان
06 اپریل ، 2012

منصور ، مسعود مختار قتل کی عدالتی تحقیقات کیلئے 10 اپریل کے پبلک نوٹس جاری

منصور ، مسعود مختار قتل کی عدالتی تحقیقات کیلئے 10 اپریل کے پبلک نوٹس جاری

کراچی … ایم کیو ایم پی آئی بی کالونی کے سیکٹر ممبر منصور مختار اور ان کے بھائی کے قتل کی تحقیقات کیلئے مقرر ہونے والے عدالتی انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے 10اپریل کیلئے پبلک نوٹسز جاری کردیئے۔ 27مارچ کو پی آئی بی کالونی میں گھر میں گھس کرایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر منصور مختار اور ان کے بھائی مسعود مختار کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ واقعے میں ان کی بھابھی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ حکومت سندھ نے 30مارچ کو واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز کو عدالتی انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کی اجازت کے بعد عدالتی انکوائری افسر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پبلک نوٹسز جاری کردیئے۔ پبلک نوٹسز اخبارات اور نیوز چینلز کو بھی جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق 10اپریل کوعدالتی انکوائری کی پہلی سماعت ہوگی،جس میں قتل سے متعلق جو شخص بھی چاہے اپنا بیان عدالت کے روبرو ریکارڈ کراسکے گا۔

مزید خبریں :