05 اپریل ، 2014
کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس غیر سیاسی ہوجائے تو امن بھی ہو جائے گا، الیکشن میں جیتنے والے اپنی ذات کی وجہ سے نہیں تحریک انصاف کی وجہ سے جیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان کی اکثریت امن کے لیے تیار ہے، 10سال میں 6ہزار آپریشن ہوچکے ہیں، کچھ عناصر ہیں جو چاہتے ہیں امن قائم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ خیبرپختونخواکے عوام خوش ہیں، امن کے لیے قانون کی بلادستی ضروری ہے۔