05 اپریل ، 2014
فیصل آباد…وزیرمملکت عابدشیرعلی کا کہنا ہے کہ کراچی کواضافی بجلی کی فراہمی روک دی گئی ہے،سابق حکومت کراچی کواضافی بجلی فراہم کررہی تھی۔عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 52ارب کی نادہندہ ہے، نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں تبدیلی نہیں کی گئی، بجلی میں اضافے کے نظام کو جادو کی چھڑی سے ٹھیک نہیں کرسکتے، اس میں وقت لگے گا۔