پاکستان
06 اپریل ، 2012

طالبات کیس: گرفتار 2 ملزمان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور … لاہور کی مقامی عدالت نے طالبات کیس کے گرفتار 2 ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں ایک سپاہی جبکہ دوسرا محکمہ شہری دفاع کا ڈرائیور ہے۔ پولیس نے ملزمان تھانہ شادمان کے سپاہی محمد اسحاق اور محکمہ شہری دفاع کے ڈرائیور محمد شہزاد کو ماڈل ٹاوٴن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مقصود انجم کی عدالت میں پیش کیا۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گرفتار 2 طالبات اور ان کے مبینہ رشتہ دار 2 لڑکوں سے اے ٹی ایم کارڈ چھینا، اس کا پن کوڈ لیا اور بینک سے 15 ہزار روپے نکلوا لئے۔ مدعی کے مطابق ملزم محمد شہزاد نے اس واردات کیلئے پولیس کی یونیفارم بھی استعمال کی۔ عدالت نے اس مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم سپاہی کی گرفتاری کیلئے دونوں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :