06 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع نجی بینک میں نقب زنی کے بعد ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،بینک میں چوری کی یہ واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہو ئی جس میں ملزمان کئی گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور گیس کٹر سے لاکرز کاٹے اور باآسانی لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔لوٹے گئے لاکرز زیادہ تر ریٹائرڈافراد کے تھے جن کی جمع پونجی ان لاکرز میں رکھی ہو ئی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈاکووٴں نے بینک میں گزشتہ رات چوری کی، واردات کیخلاف متاثرین نے نجی بینک کے باہراحتجاج بھی کیا ہے۔