دنیا
11 جنوری ، 2012

مغربی ممالک اور ایران میں کشیدگی: جاپان کا اظہار تشویش

ابوظہبی …جنگ نیوز… جاپان نے مغربی ممالک اور ایران کے مابین تیل کے مسئلہ پر کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ کوئچیرو گیمبا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر تیل کی پابندیوں کے ممکنہ فیصلوں اور تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کرنے کی دھمکیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اس مسئلہ کو سفارتی اور پرامن طور پر حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ خلیجی ممالک سے تیل کی بلاتعطل سپلائی کی یقین دہانی کے حصول کے سلسلہ میں اس وقت یو اے ای کے دورہ پر ہیں۔

مزید خبریں :