پاکستان
06 اپریل ، 2012

لاہور ہائیکورٹ: فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی، چیئرمین واپڈا کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ: فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی، چیئرمین واپڈا کو نوٹس

لاہور … عدالتی حکم کے باجود بجلی کے گھریلو صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی پر توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کردیا۔ محمد اسلم حیات قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 22 دسمبر 2011ء کو 350 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی کے گھریلو صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روک دی تھی۔ تاہم واپڈا نے بجلی کے بلوں پر سرچارج لگا دیا ہے جو توہین عدالت ہے۔ جسٹس خالد محمود نے چیئرمین واپڈا کو 25 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا۔

مزید خبریں :