پاکستان
06 اپریل ، 2012

پوسٹمارٹم سے ثابت ہوگیا ثاقت کا قتل ماورائے عدالت تھا، حبیب جان

پوسٹمارٹم سے ثابت ہوگیا ثاقت کا قتل ماورائے عدالت تھا، حبیب جان

کراچی … کنوینر فرینڈز آف لیاری حبیب جان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے ثاقب عرف سخی اللہ کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں اور سی آئی ڈی پولیس کیخلاف کارروائی کی جائے، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے لیاری کے نوجوان ثاقب خان عرف سخی اللہ کی نما ز جنازہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد عیدگاہ میدان سنگولین میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ سردار عزیر جان بلوچ اور کنوینر فرینڈز آف لیاری حبیب جان سمیت علاقہ مکینوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب اللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ سی آئی ڈی پولیس نے ماروائے عدالت قتل کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ثاقب اللہ خان ملزم یا مجرم تھا تو اسے عدالت میں پیش کرنا چاہئے تھا۔ حبیب جان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا جائے۔

مزید خبریں :