08 اپریل ، 2014
سبی…سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر9دھماکا ہو اہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جوں ہی سبی اسٹیشن پہنچی بوگی نمبر9میں زوردار دھماکا ہوا اور آگ نے اسے لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔سبی اسٹیشن پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ،ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ ریلوے کنٹرول ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی۔