کھیل
06 اپریل ، 2012

جیو کی خبر پر نوٹس،نبیل گبول کا باکسر اللہ بخش کو نوکری دینے کا اعلان

جیو کی خبر پر نوٹس،نبیل گبول کا باکسر اللہ بخش کو نوکری دینے کا اعلان

کراچی … باکسر اللہ بخش سے متعلق جیو نیوز پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نوٹس لے لیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں باکسر اللہ بخش سے متعلق رپورٹ نشر کی گئی تھی جس میں کئی میڈلز حاصل کرنے والے اس کھلاڑی کو کسمپرسی کی حالت میں دکھایا گیا تھا، اس رپورٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اللہ بخش کو سرکاری نوکری اور ایک رکشہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اللہ بخش 2008ء میں ملک کے نامور اور ٹاپ باکسرز کو شکست دے کر چیمپئن بنا تھا۔ لیاری سے تعلق رکھنے والا اللہ بخش ساوٴتھ ایشین گیمز سمیت دیگر عالمی ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کرچکا ہے ۔

مزید خبریں :