کھیل
06 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:راجستھان نے پنجاب کو 31رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل:راجستھان نے پنجاب کو 31رنز سے ہرادیا

جے پور…آئی پی ایل کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو 31ر نز سے ہرادیا۔اس سے قبل پنجاب کے کپتان گلکرسٹ نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر راجستھان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر راجستھان کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے،جس میں رانے 98قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جواب میں پنجاب کی ٹیم اپنے بیس اوورز میں نو وکٹیں کھوکر 160رنز تک محدود رہی۔کپتان گلکرسٹ 27،مندیپ سنگھ 34قابل ذکر بیٹسمین تھے،راجستھان کی جانب سے کوپر 4،چھاون 2جبکہ سنگھ اور ترویدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔اے ایم رانے کو انکی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ جیو سوپر پاکستان اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہ راست دکھایا گیا۔

مزید خبریں :