06 اپریل ، 2012
اسلام آباد … دفاع پاکستان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حافظ سعید پاکستان میں کسی بھی عدالت میں امریکی الزامات کا سامنے کرنے کو تیار ہیں، امریکا عدالتی کارروائی مانیٹر کرنے کیلئے مبصر بھیج لے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حافظ سعید کے ایشو پر دفتر خارجہ امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرائے، امریکانے بھارتی خوشنودی کیلئے ایسا کیا ہے، اس لیے صدر زرداری اپنا دورہ بھارت منسوخ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل کی کوئٹہ، پشاور اور مظفرآباد میں کانفرنسز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔ یہ نیوز کانفرنس امریکا کو مطلوب جماعت الدعوة کے رہنما عبدالرحمان مکی نے کرنا تھی تاہم ان کی علالت کے باعث میاں اسلم نے یہ ذمہ داری ادا کی۔ اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے کارکنوں نے امریکا کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔