پاکستان
10 اپریل ، 2014

فروٹ منڈی دھماکا، لوگ غمزدہ ، مگر دہشت گردی کے مقابلے کیلئے بھی پرعزم

 فروٹ منڈی دھماکا، لوگ غمزدہ ، مگر دہشت گردی کے مقابلے کیلئے بھی پرعزم

اسلام آباد…اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دھماکے کے سوگ میں دو دن کے لیے کاروبار بند ہے ، لوگ اپنے عزیزوں کے بچھڑنے پر غمزدہ ضرور ہیں لیکن دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم بھی ہیں اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دھماکے کے بعد پہلی صبح یہاں کے باسیوں کے نئے عزم کااظہار کرتی رہی اپنے دوستوں کے بچھڑنے کاغم تو ضرور ہے لیکن ہر ایک دہشت گردی کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔دھماکے کے باعث اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں آج کاروبار نہیں ہورہا ، دھماکے کے سوگ میں دو دن کیلیے یہاں کاروبار بند ہے ، یہاں کام کرنے والے مزدور اور کاروباری افراد،اپنے بچھڑنے والے ساتھیوں کے غم میں افسردہ ہے ، فضا میں بھی سوگواری جھلک رہی ہے۔آج صبح دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اسی فروٹ منڈی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

مزید خبریں :