10 اپریل ، 2014
میران شاہ… شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کی نچلی پرواز پر قبائلیوں نے فائرنگ کردی ۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے کی پروازیں صبح 11بجے سے شروع ہوئیں اور کافی دیر جاری رہیں۔اس دوران طیارے کی نچلی پرواز پر قبائلیوں نے طیارے پر فائرنگ کی،تاہم جاسوس طیارہ مسلسل پرواز کرتارہا۔