پاکستان
07 اپریل ، 2012

حافظ سعید کی گرفتاری پر انعام، کراچی میں جماعت الدعوة کا احتجاجی مظاہرہ

حافظ سعید کی گرفتاری پر انعام، کراچی میں جماعت الدعوة کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی … جماعت الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک میں مداخلت کرکے قومی رہنماوٴں کی گرفتاری کیلئے نقد رقم کے اعلانات کرے۔ کراچی پریس کلب پر امریکا کی طرف سے جماعت الدعوة کے امیرحافظ محمد سعید اور حافظ عبدالرحمن مکی کی گرفتاری پر انعامی رقم کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے مفتی عثمان یار خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قاری عثمان، جے یو پی کے مستقیم نورانی، جماعت اسلامی کے نصر اللہ شجیع، پروفیسر محمود الحسن اسد اور دیگر رہنماوٴں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پوری قوم حافظ محمد سعید کے ساتھ ہے اور پاکستان میں کسی بیرونی قوت کی جارحیت اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی کالونی نہیں بننے دیں گے ، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، پاکستان کو اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے فیصلے کرنے کا پورا اختیار ہے ۔

مزید خبریں :