پاکستان
10 اپریل ، 2014

خیبرپختون خوا میں 30 اپریل تک بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

خیبرپختون خوا میں 30 اپریل تک بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 30 اپریل تک بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں۔حلقہ بندیوں اور بائیو میٹرک نظام سے متعلق 2 کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں انتخابات میں حلقہ بندیوں اور قواعد میں خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔کمیٹی میں الیکشن کمیشن، خیبرپختون خوا حکومت اور نادرا کے حکام شامل ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک نظام کے حوالے سے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے بھی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

مزید خبریں :