10 اپریل ، 2014
لاہور…ہالی ووڈ کی شاندار اینی میٹڈ فلم، ریو ایک بار پھر بچوں اور بڑوں کو اپنا گرویدہ بنانے آ رہی ہے۔ ریو کا سیکوئل، ریو ٹو گیارہ اپریل کو پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ بچے فلم دیکھنے کے لئے کچھ زیادہ ہی بے تاب ہیں۔ ریو، کہانی ہے، ایک پرندے میکاوٴ کی، نیلے رنگ کے اس پرندے کا نام بھی بلیو ہے، جو اپنی شرارتوں سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتا ہے، ریو کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل ریو ٹو شائقین کے دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ، ریو،ٹو دیکھنے کیلئے چین ہیں۔سینما مالکان کے مطابق ریو ون نے بہت عمدہ بزنس کیا تھا،ریو ٹو کی ریلیز سے قبل ہی پورے ویک اینڈ کی ٹکٹس ایڈوانس بک کی جا چکی ہیں۔ریو ٹو جیو فلمز کے بینر تلے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔