صحت و سائنس
10 اپریل ، 2014

پنجاب :نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم ناکافی ،دوبارہ مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب :نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم ناکافی ،دوبارہ مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور… پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ناکافی اور غیرتسلی بخش رہنے کا انکشاف ہوا ہے ،صوبائی محکمہ صحت نے ان اضلاع میں دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے ایک بیان میں یہ اعتراف کیا کہ صوبے کے 9اضلاع میں پولیو مہم غیر تسلی بخش تھی،یہ پولیو کے حوالے سے حساس ہیں اس لیے ان میں فوری طور پر نئے سرے سے پولیو مہم چلانے کی ضرورت ہے،ان اضلاع میں راولپنڈی،لاہور،ملتان،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،میانوالی،جھنگ اور خانیوال شامل ہیں،ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ان اضلاع میں 14اپریل سے پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :