دنیا
07 اپریل ، 2012

امریکا:ورجینیا میں ایف اٹھارہ طیارہ اپارٹمنٹ پر گرکر تباہ

امریکا:ورجینیا میں ایف اٹھارہ طیارہ اپارٹمنٹ پر گرکر تباہ

رچمنڈ ... امریکی ریاست ورجینیا میں ایف اٹھارہ طیارہ اپارٹمنٹ پر گرکر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں بٹالین چیف ٹم ریلے نے بتایا کہ معمول کی پروازکے دوران ایف اٹھارہ طیارہ ورجینیا کے ساحلی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت جہاز میں سوارعملے کے زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ اپارٹمنٹ سے ٹکرانے کے باعث بیس سے زائد فلیٹ متاثر ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز سے برقت پہنچ کر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید خبریں :