پاکستان
13 اپریل ، 2014

امن کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،عمران خان

امن کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،عمران خان

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام ملکوں سے لڑائی نہیں لڑی جا سکتی،امن کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ سے نکل کر ملک میں امن لانا ہو گا ،لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کاوزیرستان غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے،تعلیم عام کر کے عدم تشدد کا ماحول پیدا کر سکتے ہیں ،ہم نے ملک میں ہتھیاروں کے کلچر کوفروغ دیا،ڈالروں کیلئے کسی اور کی جنگ اپنالی ،انہوں نے کہا کہ بہترین سائنسدان اسلام نے پیداکئے،تعلیم کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں جا سکتی،دنیا کے سب سے بڑے لیڈر نے تعلیم عام کرنے کافیصلہ دیا،عمران خان کاکہنا تھا کہ ہتھیار شخصیات کے پاس نہیں حکومت کے پاس ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :