13 اپریل ، 2014
کراچی …انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ نیوکراچی بلال کالونی میں ادا کردی گئی ہے۔سہیون میں انڈس ہائی وے پر کوسٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔حادثے میں4جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی سے ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں جب علاقے میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر انکھ اشک بار تھی۔ جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی بھی تھے۔حادثے میں جاں افراد کی نماز جنازہ نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں ادا کی گئی اورانکی تدفین علاقائی قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔جاں بحق افراد سہیون حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر زیارت کے لیے جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا تھا۔