13 اپریل ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کر کے تین بھتہ خوروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گلزار ہجری میں اسکول کے ایک مالک کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی اور اس سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا تاہم بات چیت کے بعد بھتہ خور 50ہزار روپے لینے پر راضی ہوگئے تھے، اتوار کو جب بھتہ خور پیسے لینے گلستان جوہر میں کانٹی نینٹل بیکری کے قریب آیا تو پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، اس کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹوں میں ہی اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔