صحت و سائنس
16 اپریل ، 2014

ورزش سے جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تحقیق

ورزش سے جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تحقیق

نیویارک …کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ ورزش سے نہ صرف آپ کی جلد جوان رہتی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہ سکتی ہے۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق ورزش کی عادت اپنانے کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ، وہ افراد جوشروع سے ورزش کو معمول بناتے ہیں ہمیشہ جوان نظر آتے ہیں اور ایسے لوگ جو 40سال کی عمر سے یا اس کے بعد ورزش کرنا شروع کرتے ہیں وہ بھی جلد پرموجود جھریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے تو جلد کی اوپری سطح بڑھتی عمر کے اثرات یعنی جھریوں سے محفوظ رہتی ہے اور آپ ہمیشہ جوان نظرآسکتے ہیں۔

مزید خبریں :