پاکستان
07 اپریل ، 2012

کراچی:الآصف اسکوائر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 6 افراد زخمی

کراچی:الآصف اسکوائر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 6 افراد زخمی

کراچی … الآصف اسکوائر کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے تاہم ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق الآصف اسکوائر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں دیگر 5 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :