دنیا
20 اپریل ، 2014

یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ ،30 جنگجو ہلاک

یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ ،30 جنگجو ہلاک

ثناء…یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں القاعدہ کے 30 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے ابیان میں امریکی ڈورن حملے میں القاعدہ کے 30 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ایک قبائلی رہنما کے مطابق المحفادکے علاقے میں ڈرون طیارے نے القاعدہ کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔یمنی حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبہ البضاء میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں القاعدہ کے 10 جنگجو اور 3 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :