پاکستان
07 اپریل ، 2012

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، تربت 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین رہا

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، تربت 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین رہا

اسلام آباد … سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ تربت میں درجہ حرارت دوسرے روز بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو،حیدر آباد 41، سبی 40، کراچی اور ملتان میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور 34، پشاور اور اسلام آباد میں 33، گلگت 28 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ،پشاور، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :