پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدر آج بھارت جائیں گے،درگا ہ خواجہ غریب نوا زپر حاضری دیں گے

صدر آج بھارت جائیں گے،درگا ہ خواجہ غریب نوا زپر حاضری دیں گے

اسلام آباد…صدرزرداری آج صبح لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ظہرانے پرملاقات کریں گے۔وزیراعظم گیلانی اورمنموہن سنگھ کی ملاقات کے بعداچانک ہوئے اس دورے میں صدرزرداری اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نوازکی درگاہ پرحاضری بھی دیں گے اجمیرمیں اسلام کی روشنی اورغریبوں سے محبت کاماحول قائم کرنے کے بانی خواجہ غریب نوازکی درگاہ پرصدرزرداری کی حاضری پہلی بارنہیں مگرجامع مذاکرات کی بحالی کے بعداجمیرمیں صرف حاضری ہی صدر کامقصد ہے،یہ درگاہ پرآنے والے بھی ماننے کوتیارنہیں۔یہاں رسومات کیااداکی جائیں گی۔مقتول وزیراعظم بینظیربھٹونے سن دوہزار3میں اسی درگاہ پر اپنے قید شوہرکی رہائی کی دعامانگی تھی اورپھرآصف زرداری کے ساتھ سن دوہزار5میں بھی یہاں حاضری دی۔ اب وہ آصف زرداری پاکستان کے صدرکی حیثیت سے یہاں وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔دوملکوں کے اس سطح کے لیڈرملیں اورکوئی ٹھوس بات نہ ہو،یہ ناممکن ہے۔بھارت میں پہلے سے موجودسابق وزیرقانون بابراعوان کے نزدیک یہ محض ملاقات نہیں۔ خواجہ غریب نوازمدینہ سے مختلف شہروں اورپھرلاہورمیں حضرت داتاگنج بخش کے مزارپرحاضری دے کراس اجمیرپہنچے تھے جہاں ان کی مسندکوسلطان الہندکی مسندکہاجاتاہے۔لاہورسے صدرزرداری کی اجمیر روانگی کے نزدیک معنی خیزہے۔تجزیہ کاروں کے نزدیک منموہن سے صدرکی ملاقات کے بعد کسی بڑے اعلان کی توقع نہیں کی جانی چاہیے مگرمنموہن کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلدسامنے آگئی توواضح ہوجائے گاکہ وہ پاکستان آکرانہی ٹھوس چیزوں کااعلان کریں گے جن پربات صدرزرداری ہی سے طے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :