08 اپریل ، 2012
لاہور…نشتر ٹاون پولیس نے تین ہفتے قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی بیوی اوراسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور جاوید کو نامعلوم افراد نے سترہ مارچ کو قتل کردیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن عادل کھچی نے بتایا کہ مقتول کی بیوی شازیہ کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا جس کی نشان دہی پر اس کے آشنا ارشاد اوردیگر دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔آلہ قتل بھی برآمد کرہوگیا ہے۔