دنیا
08 اپریل ، 2012

دنیا بھر میں مسیحی آج مذہبی تہوار ایسٹر منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مسیحی آج مذہبی تہوار ایسٹر منا رہے ہیں

کراچی…دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروس سے ایسٹر کا باقاعدہ آغاز کیا ۔کراچی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد سینٹ اینڈریو چرچ میں اکٹھی ہوئی اور دعائیہ سروس سے ایسٹر کا آغاز کیا ، ان تقریبات میں خواتین ، بچوں اور بڑوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ لاہور کے گرجاگھروں میں مسیحی برادری ایسٹرڈے کی دعائیہ تقریبات میں شر یک ہے، بچے ،بوڑھے ، نوجوان اورخواتین شمعیں روشن کر کے رب العزت کے سامنے سر جھکائے گناہوں کی معافی طلب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔ گرجا گھروں میں گھنٹیا بجائی گئیں اور مذہبی گیت پیش کیے گئے۔#

مزید خبریں :