23 اپریل ، 2014
لاہور…کرکٹرعمر اکمل کی شادی کے موقع پر پیش آنے والے بدمزگی کے واقعے پر اکمل برادران نے صحافیوں سے معذرت کر لی۔کرکٹر کامران اکمل اورعمراکمل لاہورپریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عمر اکمل کی مہندی کی تقریب میں ہونیوالی بدمزگی پر معذرت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کاکہناتھاکہ مہندی خالصتاً فیملی فنکشن ہوتا ہے،میڈیا کو بلایابھی نہیں گیاتھا،ہم لوگ وہاں موجود بھی نہیں تھے لیکن جو بھی ہوا،انہیں اس پر افسوس ہے۔اور وہ اس پر معذرت خوا ہیں،عمر اکمل کا کہناتھاکہ شادی سے ان کی کرکٹ پرفارمنس پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ پرفارمنس مزیدبڑھے گی۔