صحت و سائنس
23 اپریل ، 2014

محکمہ صحت فاٹا نے تین روزہ انسداد پو لیو مہم کی رپورٹ جا ری کردی

محکمہ صحت فاٹا نے تین روزہ انسداد پو لیو مہم کی رپورٹ جا ری کردی

پشاور…قبائلی علاقوں میں جہاں ایک جانب پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب والدین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے تاحال انکاری ہیں۔محکمہ صحت فاٹا نے 14 اپریل کو ہو نے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کی رپورٹ جا ری کردی ہے۔ مہم کے دوران 7لا کھ 25 ہزار 603 بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا تاہم ان میں سے 6 لاکھ 83 ہزار589بچوں کو پو لیو ویکسین دی جا سکی۔رپورٹ کے مطابق 63 ہزار 960 بچے گھروں میں موجود نہ ہو نے سے پو لیو ویکسین سے محروم رہے جبکہ2151والدین نے اپنے بچوں کو پو لیوسے بچاوٴکے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو ویکسین نہ پلوانے والے والدین بدستور بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلوانے سے انکاری ہیں۔

مزید خبریں :