08 اپریل ، 2012
لاہور …لاہور میں نولکھا کے علاقے میں نا معلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔نولکھا کے علاقے پریم گلی میں مقامی افراد نے نوجوان عمر عرف بلی کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ مقتول کو 3 گولیاں ماری گئی تھیں اور ا س کے پاس ایک موٹرسائیکل پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے ساتھیوں نے ہی قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ ورثا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔