پاکستان
08 اپریل ، 2012

پشاور:طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا

پشاور:طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا

پشاور …پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔ بیشتر علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر چار سے چھ گھنٹے مسلسل بجلی بند کردی جاتی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پشاور کے علاوہ ضلع مردان، صوابی، کوہاٹ، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :