29 اپریل ، 2014
کراچی …کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 255 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 28 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک بروکرز کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے رواں سال کی ساماہی کے نتائج توقعات سے کم آرہے ہیں ،جس کے سبب حصص بازار میں سرمایہ کار دلچسپی نہیں دیکھا رہے،جبکہ تیل و گیس اور سیمنٹ سیکٹر میں حصص کی فروخت زیادہ دیکھی گئی۔