30 اپریل ، 2014
کوئٹہ …بلوچستان اسمبلی میں سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے مطالبے کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ وہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کرائے، قرارداد پیش کیے جانے پر پشتونخوا میپ کے پارلیمانی رہنما و صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے اعتراض کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی قرارداد پہلے بھی ایوان میں پیش کی جاچکی ہے، اور عدالتی کمیشن بننے کے بعد قرارداد کا جواز نہیں رہتا،تاہم ڈپٹی اسپیکر نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے رولنگ دی کہ اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت قرارداد پیش کی جاسکتی ہے۔