30 اپریل ، 2014
کراچی …سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کی ہے۔جبکہ سینئر سیاستدان معراج محمد خان نے حامد میر کو ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے اپنے وفد کے ساتھ حامد میر سے ملاقات میں خواہش ظاہر کی کہ وہ جلد از جلد جیونیوز کی اسکرین پرحامد میر کو کپیٹل ٹاک کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل معراج محمد خان نے حامد میر کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور دعائے صحت کی۔