پاکستان
30 اپریل ، 2014

ایمنسٹی کی جھوٹی رپورٹ:جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کرینگے،رابطہ کمیٹی

ایمنسٹی کی جھوٹی رپورٹ:جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کرینگے،رابطہ کمیٹی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں عائد کئے گئے الزامات کو کرتے ہوئے 2مئی بروز جمعہ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں صحافی ولی خان بابرکے قتل سمیت اینکر پرسن کودھمکیاں دینے اورایم کیوایم پرعائدکئے گئے دیگر الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دوبرسوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت قتل کرنے کی واقعات ایمنسٹی انٹرنیشنل کو نظر نہیں آئے اور اس بارے میں ایک لفظ تک شائع نہیں کیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جھوٹی رپورٹ سے دنیا بھر میں ایم کیوایم کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ایم کیوایم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی اورجمعہ کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :