پاکستان
30 اپریل ، 2014

کراچی : ٹارگٹ کلنگ جاری، تین افراد قتل، پانچ لاشیں ملیں

کراچی : ٹارگٹ کلنگ جاری، تین افراد قتل، پانچ لاشیں ملیں

کراچی …کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بحریہ اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ پانچ افراد کی لاشیں ملی جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ شیرشاہ میں پنکھا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ،جس کی شناخت ستار معشوق کے نام سے ہوئی ، ایس ایس پی سٹی ڈویژن شیراز نذیر نے بتایا کہ مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن ہے اور اسے ٹارگٹ کیا گیا۔ ڈیفنس میں سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے پاک بحریہ کے اہلکار فیاض قیوم کو قتل کردیا گیا،عسکری ذرائع کے مطابق گاڑی میں پاک بحریہ کا اعلی افسر موجود تھے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے ان کے گن مین کو قتل کیا گیا جبکہ ان سے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، کورنگی 5نمبر کے قریب فائرنگ کر کے پولیس اہلکار نوید کو قتل جبکہ ظہیر شاہ کو زخمی کر دیا گیا۔ میمن گوٹھ لنک روڈ سے چار افراد کی ہاتھ پاوں اور آنکھوں پر پٹی بندھی لاشیں ملی جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، چاروں مقتولین کے پاس سے نائن ایم ایم اور ٹی ٹی پستول بھی ملے تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی، نیٹی جیٹی پل کے قریب سے بھی سمندر سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

مزید خبریں :